ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں سیاسی، اقتصادی اور علاقائی معاملات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
دورے کے اختتام پر نور خان ایئربیس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو الوداع کیا۔ اس موقع پر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال، مہمان نوازی اور خصوصی توجہ پر شکریہ ادا کیا
