یومِ عاشور کے سکیورٹی انتظامات کے تحت پنجاب کے 24 اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی صرف حساس جلوسوں اور مجالس کے اطراف محدود وقت کے لیے نافذ ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے حساس علاقوں میں جزوی طور پر معطل رہے گی، جبکہ مجالس کے مقامات پر رات 10 بجے تک سروس بند رکھی جائے گی تاکہ سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔
جزوی پابندی راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، حافظ آباد، گجرات، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ سمیت چوبیس اضلاع کے حساس مقامات tپر نافذ ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس معمول کے مطابق بحال رہے گی اور صرف حساس جلوسوں و مجالس کے اطراف محدود دائرہ کار میں عارضی پابندی عائد کی جائے گی۔
