عالمی برادری فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کرنے والوں کا احتساب یقینی بنائے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق پامال کرنے والوں کا احتساب یقینی بنائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن پر پیغام میں تشدد کی ہر شکل کے خاتمے اور انسانی وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا، کہا تشدد اور غیر انسانی سلوک کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابل قبول ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تشدد انسانی حقوق، عالمی قوانین اور اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے، تشدد کے مرتکب عناصر کا احتساب ہر صورت یقینی بنایا جائے، ریاستی تحفظ، قانون پر عملدرآمد اور ادارہ جاتی اصلاحات کومزید مستحکم کیا جا رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی قابضین تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، کشمیریوں کو من مانی گرفتاریوں، تشدد اور جبری گمشدگیوں کا سامنا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں، عالمی برادری انسانی حقوق پامال کرنے والوں کا احتساب یقینی بنائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے متاثرین سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے