وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کی جانب سےاساتذہ پر بدعنوانی اور سرکاری املاک کی چوری سے متعلق بیان پرتنازع کھڑا ہوگیا،سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نےسوشل میڈیا پر وزیرتعلیم سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔
وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نےجنوبی پنجاب میں اساتذہ کی ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہا تھا کہ بعض سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ریٹائرمنٹ یا تبادلے کےوقت اسکولوں سےپنکھے اوردیگر سامان ساتھ لےجاتےہیں،جبکہ کچھ اساتذہ نےجعلی انرولمنٹ بھی ظاہرکی۔
وزیرتعلیم کےاس بیان پراساتذہ کی جانب سےشدید ردعمل سامنےآیاہے،بعد ازاں وزیرتعلیم پنجاب نے اپنے بیان کی وضاحت کرتےہوئےکہاکہ انکی تنقید تمام اساتذہ پرنہیں بلکہ صرف بدعنوان عناصر پر تھی، شواہد موجود ہیں اورضرورت پڑنے پرمتعلقہ اساتذہ کے نام بھی سامنے لائے جا سکتے ہیں۔
راناسکندر نےمزیدکہا کہ میری گفتگوسیاق وسباق سےہٹ کرپیش کرنےسےعناصرخودکوچھپا نہیں سکتے، جو اساتذہ نقل مافیا کا حصہ ہیں، کئی سال سے اسکولز نہیں آئے ان کا دفاع کیسے کروں۔
