وزیراعلیٰ پنجاب نےکنٹرول آف ہیبچوئل افینڈرز بل روک دیا، بل پر ازسرنو غور کی یقین دہانی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکنٹرول آف ہیبچوئل افینڈرز  بل کو روک دیا ہے اور  بل پر ازسرنو غور کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل واپس حکومت کو  بھجوادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے مجوزہ بل کو  روکتے ہوئے نئے بل کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے بل کی ایک ایک شق پر غور و خوض کاحکم دےدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بل میں  سماج  مخالف رویہ اور غنڈہ عناصر کی تعریف  پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی  جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  بل کا مقصد انصاف کو  یقینی بنانا  اور  پسے ہوئے طبقات کو ظلم سے نجات دلانا ہے، اسمبلی کی جانب سے مجوزہ بل پردو ریڈنگ مکمل ہوگئی تھیں،فائنل ریڈنگ باقی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے