ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبروں پر پی ٹی آئی کی وضاحت آگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں ہیں، انہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر غیرقانونی حراست اور سخت سزاؤں کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور اُن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہ پر یقین نہ کریں کیونکہ یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے سماجی رابطوں کی سائٹس پر یہ خبر زیر گردش تھی کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی بزرگ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے