ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 12 اور 13 جولائی 2026 کو اس کانفرنس کی میزبانی کرے گا، اجلاس میں کانفرنس کا ایجنڈا، پروٹوکول، سکیورٹی انتظامات کو زیر غور لایا گیا ہے۔
اجلاس میں لاجسٹک، میڈیا اور بین الوزارتی رابطہ کاری اور دیگر تنظیمی امور پر غور ہوگا، تاہم کمیٹی نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے کی گئی پیش رفت کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
