مالدووا کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا، عہدے سے الگ ہونے کی وجہ بھی بتا دی

مالدووا کے وزیراعظم الیگزینڈرو مونٹینو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اصولوں اور نظریات کے مطابق مزید ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل نہیں رہے، اس لیے انہوں نے منصب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق وزیراعظم الیگزینڈرو مونٹینو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج بطور وزیراعظم ان کی مدتِ کار اختتام پذیر ہو رہی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ اپنے اصولوں، اقدار اور یقین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں مزید انجام نہیں دے سکتے تو انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے