وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کےسرکاری دورے پراستنبول پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ترکیہ کے دارالحکومت استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے خیر مقدم کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکیہ کے وزارت خارجہ سمیت دیگر حکام بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف ، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر استنبول پہنچےہیں، دونوں رہنما پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہو گی، دونوں رہنما علاقائی امن وسلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں پاکستان کی میزبانی میں بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے، خصوصی اقتصادی زونز،توانائی،آئی ٹی اور نجکاری شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائے گا۔

کانفرنس میں ترکیہ کے ممتاز کاروباری شخصیات اور اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے