شہبازشریف سے ترک سیل کے سی ای او کی ملاقات، طویل مدتی تعاون کی دعوت دی

وزیراعظم شہباز شریف سے استبنول میں ترک سیل کے سی ای او نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت دی۔  ترک سیل کے سی ای او نے ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجیز میں تعاون کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

ترک سیل کے سی ای او کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان ترکیہ ڈیجیٹل کوریڈور کے قیام کے حکومتی وژن کا ذکر کیا۔ ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے تعاون سے پاکستان کا ٹیکنالوجی ایکو سسٹم مضبوط ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی جدت، روزگار اور پائیدار ترقی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاری دوست ماحول برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ علی طحہ کوچ نے پاکستان کے مستقبل پر مبنی ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کو سراہا ۔ ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجیز میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے