پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا

پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے، جبکہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 جولائی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں، گرد و غبار اور تیز آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، جبکہ شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے والے سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے