کراچی واٹر کارپوریشن نے بتایا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہے ۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق خرابی کے باعث کے ٹو پمپنگ اسٹیشن کے 3 اہم پمپ عارضی طور پر بند ہیں اور کراچی شہر کو یومیہ تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور بفر زون میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی، گلستانِ جوہر اور اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی ۔
