پاکستان اور ایران ہر موقع پر کندھےسےکندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں، پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کریں گے: ایرانی صدر

ایرانی صدر  مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کو شہید علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت پر خراج تحسین پیش کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ عزیز بھائی شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے تعزیتی اجتماع میں شرکت پر شکر گزار ہوں، پاکستانی حکومت وعوام کی دلی ہمدردی، اظہارِ تعزیت پر بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

ایرانی صدر نے کہا ہم پاکستان کی اس حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، ایران اور پاکستان کے عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے ہیں،  دونوں ملکوں کے عوام، اخوت و یکجہتی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا اُمید ہے دونوں ممالک میں باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر ہمیشہ پاکستان کی حکومت، عوام کیلئے نیک جذبات رکھتے تھے، شہید ایرانی سپریم لیڈر مشترکہ ثقافتی اقدار کو دونوں قوموں کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے