بحریہ ٹاؤن کیس،بیرون ملک پیسہ بھیجنے کے الزام میں 3 ملزمان کوسزا سنا دی گئی

غیر قانونی طریقہ سے بحریہ ٹاؤن کے مختلف پروجیکٹس کیلئے رقم بھجوانے والے 3 مجرمان کو جرمانہ اور قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

بحریہ ٹاؤن کے مختلف منصوبوں کے لیے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک پیسہ بھیجنے کے مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ  نے کی۔

عدالت نے بحریہ ٹاؤن سے وابستہ تین مجرموں کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت سزائیں سنا دی ۔ عدالت نے مجرمان کو ایک ایک سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا حکم دیا۔

مجرمان پر بحریہ ٹاؤن کے مختلف پروجیکٹس کیلئے حوالے اور ہنڈی کے ذریعے سے رقم بیرون ملک بھجوانے کا الزام تھا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے