ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، تاہم تہران اس کا جواب اسی انداز میں نہیں دے گا۔
اپنے بیان میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ایسے افراد کی پالیسی اختیار نہیں کرے گا جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری، وقار اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر بھرپور دفاع کرے گا۔
ایرانی صدر نے زور دیا کہ تہران اپنی خارجہ پالیسی میں تحمل، وقار اور قومی مفادات کو ترجیح دیتا ہے، لیکن کسی بھی دباؤ یا جارحیت کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں۔
