منگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن’ شبعان‘ جاری، 5روز میں 75 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگی ڈیم پولیس سٹیشن پر مبینہ دہشتگرد حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی جانب سے ’ آپریشن شبعان‘ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا  تھا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

اِسی طرح  6 اور 7 جولائی کو 26 مبینہ دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد آپریشن شبعان میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ آج صبح خضدار کے زیدی علاقے میں پولیس سٹیشن پر ہونے والا مبینہ حملہ بھی ناکام بنا دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مزید 5 سے 6 دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 5 جولائی سے جاری آپریشن ’شبعان‘ اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 75 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے