بلوچستان میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا الرٹ، سیلابی صورتحال کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ 11 جولائی سے شروع ہو کر 12 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، شیرانی، دکی، کوہلو اور ہرنائی میں موسلا دھار بارش، جبکہ لورالائی، بارکھان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بارش سے متاثر ہونے والے اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق عوام خستہ حال گھروں میں رہائش اختیار نہ کریں اور بارشوں کے دوران پکنک پوائنٹس، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کا رخ کرنے سے اجتناب کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے