امریکی بحریہ نے ایران کے قریب اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن (USS Abraham Lincoln) اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش (USS George H. W. Bush) تعینات کر دیے ہیں۔
بحری نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق دونوں ایئرکرافٹ کیریئر گزشتہ روز خلیجِ عمان میں داخل ہوئے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد آبنائے ہرمز کے اطراف سلامتی کو مزید مضبوط بنانا اور ضرورت پڑنے پر ایران پر دباؤ بڑھانا ہو سکتا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی پر حملوں کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل اسی اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے، جس کے باعث اس خطے کی سلامتی عالمی توانائی منڈی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
