پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہیں،تازہ کارروائی میں مزید 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
بلوچستان میں پاک فوج،ایف سی بلوچستان اورپولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور اندازمیں جاری ہے،جہاں سیکیورٹی فورسزکی فضائی اور زمینی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ 5 جولائی سےجاری آپریشن شعبان اوردیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 105 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق فورسز دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔
