پنجاب بار کونسل نے مبینہ طور پرمشکوک قانون کی ڈگریوں کے معاملے پر پنجاب بھر کے 125 وکلا کے لائسنس معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔
چیئرمین پنجاب بارکونسل فخر حیات اعوان کےمطابق متعلقہ وکلاکوآئندہ سماعت پراپنی اصل ایل ایل بی ڈگری اور اسکی تصدیق (ویریفکیشن) کےساتھ پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے،اگرکوئی وکیل پیش نہ ہوا تو اس کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے گی۔
فخرحیات اعوان کےمطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی جانب سےموصول ہونےوالی فہرست میں تقریباً 1200 وکلاکی قانون کی ڈگریوں کومشکوک قراردیاگیاہے،جس کےبعد پنجاب بارکونسل نےیونیورسٹی کے سرکلر کی روشنی میں جانچ پڑتال اورقانونی کارروائی کا آغازکردیا ہے۔
چیئرمین پنجاب بار کونسل نےواضح کیاکہ جعلی یا مشکوک اسنادرکھنے والے وکلا کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائےگی اور کسی بھی غیرقانونی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
