امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم انتقال کر گئے، دفتر نے وفات کی تصدیق کر دی

امریکی سینیٹ کے ریپبلکن رکن لنڈسے گراہم انتقال کر گئے۔ ان کے دفتر نے اتوار کی صبح جاری بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔

بیان کے مطابق 71 سالہ لنڈسے گراہم ہفتہ کی رات مختصر اور اچانک علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں نجی زندگی کے احترام کی اپیل کی ہے۔

لنڈسے گراہم 2003 میں امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے اور وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی سیاسی اتحادیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ امریکی سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے اور رواں برس نومبر میں سینیٹ کی پانچویں چھ سالہ مدت کے لیے دوبارہ انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہے تھے۔

امریکی سیاست میں لنڈسے گراہم کو ریپبلکن پارٹی کی ایک بااثر آواز سمجھا جاتا تھا، خصوصاً دفاع، قومی سلامتی اور خارجہ امور کے حوالے سے ان کے مؤقف کو خاص اہمیت حاصل تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے