امریکا نے ایران کے خلاف ایک بار پھر فوجی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اس واقعے کے بعد کی گئی جس میں پاسدارانِ انقلاب پر قبرص کے پرچم بردار ایک کنٹینر بردار جہاز کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
