پنجاب حکومت کا بیورو کریسی میں بڑا ردوبدل ، ستھرا پنجاب کے ڈی جی کو ہٹا کر ڈی سی جھنگ تعینات کر دیا

پنجاب حکومت نے اعلیٰ بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے ہیں ، جس کا محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا  ہے، ستھرا پنجاب کے ڈی جی بابر صاحب دین کو عہدے سے ہٹا کر ڈی سی جھنگ تعینات کر دیا ۔

ستھرا پنجاب کے ڈی جی بابر صاحب دین کوعہدے سے ہٹا کر ڈی سی جھنگ تعینات کر دیا گیا ۔ ان سے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے جبکہ  ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر جاوید کو ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے ۔

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کو سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عمران حامد کو تبدیل کرکے کمشنر فیصل آباد مقرر کیا گیا ہے۔ سید موسیٰ رضا کا ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عہدہ تبدیل کرکے ڈی جی ماحولیات تعینات کیا گیا ہے جبکہ راجہ منصور احمد کو نیا ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ۔

عمر عباس میلہ کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدے سے تبدیل کرکے نیا ڈی جی پی ڈی ایم اے مقرر کیا گیا ہے۔ صبا اصغر علی کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے عہدے سے ہٹا کر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں چیف آف سیکشن تعینات کیا گیا جبکہ اویس مشتاق کو نیا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ماہم آصف ملک کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کیا گیا ہےجبکہ محمد اکرام ملک نئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر کو ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کو سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ حنا ارشد کو نئی ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راؤ ایڈیشنل سیکرٹری صحت و آبادی تعینات جبکہ رعنا حمید کو نئی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں محمد عباس شاہ کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، ذوالفقار احمد بھون کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی ، سید علی اصغر کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب جبکہ ڈاکٹر محمد وحید اصغر بھٹی کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے