اردن میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، پاسدارانِ انقلاب کا عوام سے امریکی موجودگی کے خاتمے کا مطالبہ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اردن کے عوام کے نام جاری ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ایران کی نہ تو اردن سے کوئی دشمنی ہے اور نہ ہی اردنی عوام سے، بلکہ اس کی کارروائیاں خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف ہیں۔

بیان میں اردنی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ خطے سے امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے سے نہ صرف فلسطینی عوام کی مدد ممکن ہوگی بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔

پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اردنی عوام فلسطینی عوام کے دکھ درد کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں، اسی لیے انہیں خطے میں امریکی فوجی موجودگی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ آج علی الصبح اردن میں موجود امریکی فضائی اڈے اور امریکی فوج کے بیلسٹک میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ کارروائی امریکی افواج کی سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ امریکی جارحیت کے پہلے روز انہی فوجی اڈوں سے ہونے والے حملوں میں میناب میں 186 معصوم بچوں اور اساتذہ کی جانیں گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اردنی عوام صہیونی ریاست کے ان اقدامات سے بخوبی واقف ہیں جنہیں ایران کے مطابق امریکہ کی براہِ راست حمایت حاصل رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے