ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ روابط، بحرین کی عدالت نے تین ملزمان کو عمر قید سنا دی

بحرین کی ایک عدالت نے ایران کے لیے مبینہ جاسوسی اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے روابط رکھنے کے الزام میں تین افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

مناما سے جاری سرکاری بیان کے مطابق بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے لیے جاسوسی، دشمن عناصر کے ساتھ تعاون، دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت اور بحرین کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں قصوروار قرار پائے۔

بحرینی حکام کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ مبینہ طور پر ملی بھگت کرتے ہوئے ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیا جو بحرین کی قومی سلامتی کے خلاف تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے