برطانیہ نے آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کے 20 فیصد ٹول ٹیکس کی تجویز مسترد کر دی

برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر 20 فیصد سیکیورٹی فیس یا ٹول ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر کسی قسم کے ٹول یا اضافی چارجز نہیں لگائے جانے چاہئیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کو اپنی مجوزہ پالیسی کی مکمل تفصیلات عالمی برادری کے سامنے رکھنی چاہئیں۔ برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی قانون کے مطابق تمام ممالک کے لیے کھلا رکھا جائے اور عالمی بحری تجارت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس یا اضافی فیس کا نفاذ عالمی تجارت، توانائی کی سپلائی اور بین الاقوامی شپنگ پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے، اس لیے اس نوعیت کے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) نے بھی آبنائے ہرمز کو ٹول فری رکھنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ بین الاقوامی بحری راستوں پر آزادانہ اور محفوظ آمدورفت عالمی تجارت کے لیے ناگزیر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے