امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز بند رہے گی، پاسدارانِ انقلاب کا اعلان

جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے، ایران کا ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل

ایران کی پاسدارانِ انقلاب  نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکا کی مبینہ جارحانہ کارروائیاں اور "شرارتیں” ختم نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے مبینہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے بہانے ایرانی فوجی اڈوں پر حملے کیے، جن کا مقصد اپنی ناکامی اور بے بسی کو چھپانا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی ناکہ بندی کے دوران کوئی بھی بحری جہاز اس کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی افواج کا ساتھ دینے کی ہمت نہیں کر سکا، اسی وجہ سے کسی تجارتی یا بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے