آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم والی سیاست نہیں دیکھنا چاہتا: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم والی سیاست نہیں دیکھنا چاہتا۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر میں اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل سے بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں کے عمل کی مذمت کرتے ہیں، انتخابات کے بعد آئینی فورم کا انعقاد ہونا چاہیے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر کشمیری عوام فیصلے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے احتجاج کرنے والوں کے مطالبات 100فیصد پورے کیے، آپ نے 30 دن تک احتجاج کا ریکارڈ بنا لیا، احتجاج تاحیات نہیں ہوتے، اب اس احتجاج کو ختم کریں اور آئیں بات کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نظام میں رہتے ہوئے حقوق حاصل کرنے ہوں گے، آزاد جموں و کشمیر میں ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم والی سیاست نہیں دیکھنا چاہتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کشمیر کے انتخابات تک وہیں موجود رہنے کا اعلان بھی کیا۔

دوسری جانب  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے کشمیرکاز کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے