Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں، محی الدین وانی
  • عراق: کرکوک میں بم دھماکا، بریگیڈیئر جنرل اور فوجی جاں بحق
  • پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان
  • سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنےکیلئےکیس 21 اکتوبرکوسماعت کیلئےمقرر
  • کراچی: جناح ہسپتال میں ریبیز کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ
  • لاہور: کاہنہ میں والد کے ساتھ مل کر والدہ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
Demo
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»دنیا»جے ڈی وینس کا اسرائیل نواز آن لائن مہم پر سخت ردعمل، کہا: "میں امریکی عوام کے مفاد میں فیصلے کروں گا”
دنیا

جے ڈی وینس کا اسرائیل نواز آن لائن مہم پر سخت ردعمل، کہا: "میں امریکی عوام کے مفاد میں فیصلے کروں گا”

EditorBy Editorجولائی 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Iran nuclear talks: Deadlock over US red lines persists, JD Vance
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمتی یادداشت (MoU) کے خلاف چلائی جانے والی مبینہ اسرائیل نواز آن لائن مہم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی عوام کے مفاد میں فیصلے کریں گے

قدامت پسند پوڈکاسٹر جو روگن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ ایک منظم، مالی طور پر مضبوط اور مربوط مہم کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے ساتھ مذاکراتی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک حالیہ رپورٹ میں ان افراد کا ذکر کیا گیا جنہیں مبینہ طور پر سابق ٹرمپ مہم سے وابستہ ایک شخصیت کے ذریعے ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ ان رقوم کا تعلق اسرائیلی حکومت کے بعض عناصر سے بتایا گیا۔ وینس کے مطابق یہی افراد انہیں مسلسل اس لیے تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے کیونکہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، صحافیوں کو معلومات فراہم کی گئیں اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں بلکہ فوجی کارروائی غیر معینہ مدت تک جاری رہنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پر قطر سمیت دیگر غیر ملکی حکومتوں سے متاثر ہونے اور مختلف شخصیات سے ہدایات لینے جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے، جنہیں انہوں نے بے بنیاد قرار دیا۔

وینس نے کہا کہ اگر کسی غیر ملکی حکومت کے بعض عناصر کسی معاہدے سے اختلاف رکھتے ہیں تو وہ اپنی رائے دے سکتے ہیں، کیونکہ دنیا کے کئی ممالک امریکہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم ان کے بقول اصل تشویش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب امریکی قیادت ایسے بیرونی دباؤ کو اپنی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے دے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

عراق: کرکوک میں بم دھماکا، بریگیڈیئر جنرل اور فوجی جاں بحق

اکتوبر 14, 2026

سعودی کابینہ کا حوثیوں کو انتباہ، مسلسل حملوں کے نتائج بھگتنے کا اعلان

اکتوبر 14, 2026

چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان

اکتوبر 14, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Routine News

 Nunc elementum sagittis eleifend. Cras non sem malesuada, gravida quam vitae, lobortis ipsum. Nunc aliquet lobortis dui at aliquet. Donec a luctus turpis. Pellentesque aliquam leo et elit finibus iaculis. Curabitur dolor tortor, facilisis nec pharetra congue, euismod non ante. Nunc tristique facilisis arcu ut sagittis. Mauris malesuada est nulla. Nullam volutpat convallis elit.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.