ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود اہم امریکی تنصیبات کو تباہ کر دے گا، ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری

ایران کا سخت انتباہ: جنگ بڑھی تو خطہ امریکا اور اسرائیل کیلئے ’جہنم‘ بن جائے گا

ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایران خطے میں موجود اہم امریکی تنصیبات کو تباہ کر دے گا۔

اپنے بیان میں ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کے مطابق اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو خطے کا انفراسٹرکچر بھی ایرانی مسلح افواج کے نشانے پر ہوگا اور اسے اس طرح تباہ کیا جائے گا جیسے وہ کبھی موجود ہی نہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی صورت امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا اور یہ گزرگاہ ایران کی ناقابلِ عبور سرخ لکیر ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے بھی خبردار کیا کہ اگر امریکی فوجی کارروائیاں جاری رہیں تو جنگ کا دائرہ نئے محاذوں تک پھیل سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے