نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے دوطرفہ ملاقات کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ملاقات میں ملاقات میں آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے مزید فروغ کےمشترکہ عزم کااعادہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں سی پیک ٹو، تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، فریقین نےتازہ ترین علاقائی وعالمی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں پاکستان مصنوعی ذہانت کے عالمی تعاون میں شامل ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر بطور بانی رکن دستخط کر دیے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن، وائیکو، کے قیام کے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے بطور بانی رکن دستخط کر دیے۔
