حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے روزانہ تعین سے متعلق حکومت کی جانب سے آج باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کی تجویز تیار کر لی ہے، حکومت کی معاشی ٹیم تجویز وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرےگی،وزیراعظم اور اسٹیک ہولڈرز کی منظوری کے بعد فیصلے کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت 15روزمیں قیمتوں کے تعین کے فیصلے کو ہفتہ وار کر چکی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کا مقصد قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب ملتان میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا فورس اور سول ڈیفنس نے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے مار کر اسٹاک، سپلائی چین اور پیمانوں کی جانچ کی۔خلاف ورزی پر 10 سے زائد پیٹرول پمپس سیل کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع میں پیٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے مصنوعی قلت پیدا کرنے یا سپلائی روکنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ پیٹرول پمپس کے اسٹاک اور فروخت کی مسلسل مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے