وفاقی ملازمین کے لیے ٹائم اسکیل پالیسی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی، حکومت نے گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے لیے ٹائم اسکیل کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا۔
نئے فیصلے کے تحت 10 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہل وفاقی ملازمین کے لیے پہلے ٹائم اسکیل کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
بی پی ایس 16 میں ترقی پانے والے اسسٹنٹس کے لیے بھی ٹائم اسکیل کا راستہ کھول دیا گیا ہے، جبکہ ایکس پاکستان لیو اور ہاف ایوریج پے پر موجود اہل ملازمین بھی ٹائم اسکیل کے مستحق قرار دیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ نے ٹائم اسکیل کے معاملے پر موجود ابہام ختم کرتے ہوئے نیا مؤقف جاری کردیا ہے اور تمام وزارتوں کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ٹائم اسکیل کی منظوری کے لیے اسکیل کمیٹی اور مجاز اتھارٹی کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔
وفاقی ملازمین کے سروس بینیفٹس سے متعلق وزارت خزانہ نے اہم آفس میمورنڈم بھی جاری کردیا ہے۔
