فیلڈ مارشل سے کینیڈا کی وزیرخارجہ کی ملاقات، دفاعی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس دوران علاقائی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف تعاون اور دوطرفہ دفاعی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جی ایچ کیو کا دورہ کرکے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان کینیڈا دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے سلامتی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ عالمی و علاقائی  امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف پر بھی روشنی ڈالی۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں اور کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے