اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے دوران کارکنوں کی مبینہ ہلاکت پر دائر نجی شکایت خارج کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، نجی درخواست چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دائر کی تھی۔ درخواست میں حکومتی شخصیات پر کارکنوں کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ سمیت تمام حکومتی شخصیات کو الزامات سے بری قرار دے دیا۔
