ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تمام پیداوار برآمد کرنا لازمی

دستاویزات کے مطابق اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے، تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی، تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

دستاویزات میں شامل فارن کنسلٹنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ پراسسنگ زونز مقامی مارکیٹ کو نقصان نہیں پہنچا رہے، جبکہ کنسلٹنٹ نے سپیشل اکنامک زونز اور ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو حاصل ٹیکس مراعات واپس لینے کی بھی سفارش نہیں کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے