اسلام آباد: پاکستان کے پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق جون 2026 میں ملک بھرمیں پولیو وائرس کے127ماحولیاتی نمونے حاصل کیے جن میں سے 117 میں پولیو وائرس منفی قرار دیا گیا اور 10ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق جنوری تا جون 2026 پولیو وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 369 سےکم ہوکر 100رہ گئی، پنجاب سےحاصل کیےگئے تمام 31 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی قرار دیے گئے اور سندھ کے 29 میں سے 28 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس منفی آیا۔
اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے 34 میں سے 30 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی قرار دیے گئے جب کہ بلوچستان کے 23 میں سے 18 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی پائے گئے۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہےکہ سال 2026 میں اب تک پاکستان میں پولیو کے 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پولیو وائرس کی مثبت شرح 48.1 فیصد سےکم ہوکر 13.1فیصد رہ گئی ہے۔
نیشنل ای او سی ےکے مطابق پولیو کےخاتمے کے لیے ماحولیاتی نگرانی، ویکسی نیشن کوریج اور رسائی کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے، ملک بھر میں ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، 5 سال سےکم عمر کے ہر بچے کو ہر انسدادِ پولیو مہم کےدوران پولیو کے قطرےلازمی پلوائیں۔
