پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی، جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔
برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے مشترکہ طور پر ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی اور فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ 25 جولائی سے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت روسٹن چیز کریں گے۔
