خضدار: دہشتگردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی نذرِ آتش کردی

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بلوچستان میں ایک بار پھر عوام دشمن کارروائی سامنے آگئی۔ خضدار کے ہڑنبو کراس کے قریب دہشتگردوں نے بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی چھین کر نذرِ آتش کردی۔

متاثرہ شہری نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ دہشتگردوں نے اس کی گاڑی چھین کر آگ لگا دی۔ شہری کے مطابق گاڑی اس کے اور اس کے خاندان کا واحد ذریعہ معاش تھی۔

متاثرہ شہری نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے نقصان کا ازالہ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے