کشمیر کو کشمور نہیں سمجھنا چاہیے،یہ میرپور ہے ، میرپور خاص نہیں: نوازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے میرپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میرپور میں جو جذبہ دیکھ رہا ہوں یہ کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے، میرپور کے عوام کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ، کافی سال بعد میرپور آیا ہوں۔

نوازشریف  نے کہا کہ میرپور کو دوبارہ دیکھنے کی تڑپ میرے دل میں شدید تھی، کشمیر کے لوگ بہت اچھےہیں،میں بھی کشمیری ہوں، کشمیریوں کا اور ہمارا مضبوط رشتہ ہے، میرپور کو جتنا خوبصورت ہونا چاہیے تھا  اتنا نہیں ہے، میرے دور کے کام ادھورے پڑے   ہیں، میرپور اور آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو کشمورنہیں سمجھنا چاہیے،یہ میرپور ہے ، میرپور خاص نہیں، بلاول بھٹو میری بات کا برا نہ ماننا،سیاسی جماعتوں میں نوک جھونک ہونی چاہیے،سیاسی جماعتوں میں تلخی،لڑائی اور مارکٹائی نہیں ہونی چاہیے، پاکستان اور آزاد کشمیر کے ہر منصوبے پر ن لیگ کی مہر نظر آئے گی، آزاد کشمیر میں کسی اور جماعت نے کچھ کیا ہے تو بتائیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیم دینا ہو گی، آزاد کشمیر میں اسکول،کالجز اور یونیورسٹیز بنیں گی، آزاد کشمیر میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، میرپور خوبصورت نام ہے، آزاد کشمیر میں موبائل آن وہیلز اسپتال بھی آ رہے ہیں، آزاد کشمیر میں ن لیگ کے وزیراعظم کیساتھ آزاد کشمیر کے چپے چپے  میں جاؤں گا، آزاد کشمیر میں اسپتال اور موٹرویز بنیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے