آزاد کشمیر بحران کے تانے بانے بھارت سے ملنے کے حقائق منظر عام پر آگئے

آزادکشمیر بحران کے تانے بانے بھارت سے ملنے کے حقائق منظر عام پر آگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کا سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ ڈیجیٹل مارکیٹ سروسز کرنے والا ایک شخص سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی ڈیجیٹل سروسز کے تانے بانے انڈیا سے ملتے تھے۔ زیرحراست شخص کی بھارتی آپریٹر کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ  اور  بھاری رقم دینے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچاناچاہتی ہے۔ گرفتار شخص نے اعتراف کیا زیادہ تر مواد جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے متعلق تھا، ڈیجیٹل مواد پرموٹ اور وائرل کرنے کیلئے ادائیگیاں انڈیا سے ہورہی تھیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی والے کشمیر کاز سے مخلص ہیں تو پھر الیکشن کیوں نہیں لڑتے؟ ان کے تانے بانے بھارت سے ملنے کے اب ناقابل تردید شواہد موجودہیں، دشمن ملک کی فنڈنگ سے یہ پاکستان، پاک فوج زہریلا پروپیگنڈا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کی سیاسی جماعتیں نے بڑے بڑے اجتماعات اور جلسے کیے، انتخابی جلسوں میں کشمیری عوام کے جم غفیر نے آپ کی سازشی سیاست رد کی، پاکستان کو معرکہ حق  میں عزت ملی،سفارتی کامیابیاں ملیں،دشمن کو یہ ہضم نہیں ہورہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ غلط معلومات کا تدارک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت جدید تکنیکی مہارت کے ساتھ ایسی سازشوں کو آئندہ بھی بے نقاب کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا عالمی تشخص بہتر ہوا ہے اور حکومت ملک کی ساکھ کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے