پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت منسوخ

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے مقامی رہنما سید شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ۔ شجاعت کاظمی مظفرآباد سے پارٹی امیدوار کے مدمقابل آزاد حیثیت میں امیدوار بن گئے۔

پارٹی آئین اور تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی ثابت ہونے پر شجاعت کاظمی کی رکنیت منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔ شجاعت علی کی بنیادی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے آئین اور اصولوں کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شجاعت کاظمی کے خلاف یہ کارروائی پارٹی فیصلوں سے انحراف  پر کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے