وفاقی حکومت نےترقیاتی منصوبوں پر 916 ارب روپے خرچ کیے، تفصیلات جاری

گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

دستاویز کےمطابق وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر 916 ارب روپے خرچ کیے، جو سالانہ مقرر کردہ ایک ہزار ارب روپے کے ہدف سے 84 ارب روپے کم ہیں۔

دستاویز کے مطابق 33 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز نے 611 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال کیے، جبکہ ارکانِ پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر 59 ارب 43 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

صوبوں اور خصوصی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر 192 ارب 55 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جبکہ پانی سے متعلق منصوبوں پر 137 ارب 49 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔

دستاویز کے مطابق پاورڈویژن سمیت کارپوریشنز نے 304 ارب 91 کروڑ روپے خرچ کیے،جن میں این ایچ اے کے 182 ارب جبکہ این ٹی ڈی سی اورپیپکو کے 122 ارب 55 کروڑ روپےشامل ہیں،اعلیٰ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 34 ارب 89 کروڑ، وفاقی تعلیم پر 27 ارب جبکہ قومی صحت کے منصوبوں پر 13 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

وزارتِ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں پر 15 ارب 23 کروڑ،آئی ٹی منصوبوں پر 9 ارب 36 کروڑ، دفاع ڈویژن پر 8 ارب اور پلاننگ ڈویژن نے 19 ارب روپے کے فنڈز استعمال کیے۔

گزشتہ مالی سال وزارتِ مذہبی امور نےکوئی ترقیاتی فنڈ استعمال نہیں کیا،ہاؤسنگ کے منصوبوں پر 13 ارب 93 کروڑ،انڈسٹریز پر 5 ارب 46 کروڑجبکہ موسمیاتی تبدیلی کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 28 کروڑ روپےخرچ کیےگئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے