فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان

سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے، امریکا اور ایران گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب کو وسیع تر تنازع میں گھسیٹنے کی کوششیں باعث تشویش ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، فلسطین پر اسرائیلی قبضہ برقرار رہنے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے