فرانس نے روسی صحافی زینیا فیڈورووا پر جھوٹے پروپگنڈے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

فرانس نے کریملن کی حامی روسی صحافی اور ٹی وی مبصر زینیا فیڈورووا کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ فرانسیسی ذرائع ابلاغ میں روسی حکومت کے بیانیے اور پروپیگنڈے کو فروغ دے رہی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس میں غلط معلومات (Disinformation) پر نظر رکھنے والے ماہرین نے فیڈورووا کی سرگرمیوں پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک میں آئندہ برس صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

فرانسیسی اخبار لبریشن کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بے دخلی کے فیصلے میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ زینیا فیڈورووا فرانس میں "امنِ عامہ کو غیر مستحکم کرنے” کے مقصد سے روسی حکام کی مبینہ غلط معلومات کی مہم کے لیے ایک ذریعہ بن رہی تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے