ہنگو: دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ہنگو میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے 10 اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سول انتظامیہ پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق حملے میں 20 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، قیامِ امن ہماری اولین ترجیح ہے، پولیس فورس کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے