ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق خاص ہے، اسٹریٹجک تعلق ہے۔ سعودی عرب سے ہماری جذباتی وابستگی ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق خاص ہے، سعودی عرب خادم حرمین الشریفین ہے، پاکستان محافظ حرمین الشریفین ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای برادر ملک ہیں، دونوں کے بڑے گہرے تعلقات ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات پر سوشل میڈیا پر غیرمنطقی معروضات دی جاتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی دو ملک ایسے نہیں ہوتےجن کا ہر چیز پر نقطہ نظر ایک ہو، پروپیگنڈا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
