پاک افواج اور چینی افواج مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے حقیقی شراکت دار ہیں، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے 99 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج اور پی ایل اے باہمی اعتماد،غیرمتزلزل تعاون اورمشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے حقیقی شراکت دار ہیں۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے99ویں یومِ تاسیس کی پرُوقار تقریب انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ مہمانِ خصوصی تھے جبکہ دفاعی اتاشی اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت  کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا خیرمقدم  کیا اور  پی ایل اے کو مبارکباد دی۔ فیلڈ مارشل نے چین کےدفاع، قومی ترقی اور عالمی امن کیلئے پی ایل اے کی خدمات کوخراجِ تحسین  پیش کیا ۔

فیلڈ مارشل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پاک چین دوستی منفرد،لازوال اور علاقائی و عالمی چیلنجز کے سامنے ہمیشہ ثابت قدم رہی ہے،پاک افواج اور پی ایل اے باہمی اعتماد،غیرمتزلزل تعاون اورمشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے حقیقی شراکت دار ہیں۔

تقریب کی میزبانی پر چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے  اظہارتشکر کیا ۔

چینی سفیر کی جانب سےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں اور خدمات کااعتراف کیا گیا ۔ چینی سفیر نے پاکستان کیلئےغیرمتزلزل تعاون اور سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے