ذاتی وجوہات پر شاہین شاہ آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر پاکستان واپس آگئے

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کی بنا پر لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کے دوران کینڈی رائلز کے ساتھ ان کا ایک انتظامی تنازع بھی سامنے آیا تھا۔ 19 جولائی کو کولمبو کیپٹلز کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کو امپیکٹ پلیئر کے طور پر میدان میں اتارنے کی منصوبہ بندی کی گئی، تاہم آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا، جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں کینڈی رائلز کی انتظامیہ نے اس معاملے پر معذرت کی، جس کے بعد شاہین آفریدی ٹیم کے آئندہ میچز میں دوبارہ شریک ہوئے اور اپنی کارکردگی جاری رکھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے