ہنگو میں پولیس اہلکاروں کی شہادت، واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

ہنگو میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا مبینہ ماسٹرمائنڈ ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق صلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسزاور سی ٹی ڈی  کا مشترکا آپریشن ہوا ۔ چھپری نریاب علاقے کے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر کارروائی کی گئی۔ جس میں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کامبینہ ماسٹرمائنڈ ہلاک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا ۔جس میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور اٹھائیس زخمی ہوئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے